نئی دہلی، 3دسمبر(یو این آئی) حکومت نے سال 2014-15میں 8691828 افراد کو پاسپورٹ جاری کئے ہیں جن میں سب سے زیادہ پاسپورٹ کیرالا کے لوگوں کے ہیں۔
ان اعداد و شمار میں
بیرونی ممالک میں واقع سفارت خانوں کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ شامل نہیں ہیں۔
وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔